تعارف
ملک سراج اکبر واشنگٹن ڈی سی میں مقیم ایک بلوچ صحافی ہیں۔وہ بلوچستان کے پہلے آن لائن انگریزی اخبار ’’بلوچ حال‘‘ کے مدیر ہیں۔اس سے قبل وہ بلوچستان میں معتبر انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز اور روزنامہ آجکل کے بیورو چیف رہ چکے ہیں۔ انھوں نے بلوچستان کےسابق گورنزنواب اکبر بگٹی ، اویس احمد غنی، جنرل عبدالقادر بلوچ سے لے کراہم قوم پرست رہنماوں نواب خیر بخش مری، سردار عطااللہ مینگل، سردار اختر مینگل اور براہمداغ بگٹی کے انٹرویوز کئے ہیں۔ان کی تحاریر فارن پالیسی میگزین، شکاگو ٹربیون، ہفنگٹن پوسٹ، ٹائمز آف انڈیا، دا ہندو، فرنٹ لائن، ڈان، فرائیڈے ٹائمز، ہیرالڈ، ایکسپریس ٹربیون جیسے معتبر اخبارات و جرائدمیں شائع ہوتی رہتی ہیں۔جب کہ بطور سیاسی تجزیہ نگار ان کے انٹرویوز سی این این، نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ، واشنگٹن ٹائمز، الجزیرہ، بی بی سی، وائس آف امریکا، وائس آف جرمنی،جیو ٹی وی ،سما ٹی وی اور دنیا ٹی وی پرنشر یا شائع ہوئے ہیں۔انھوں نےامریکن یونی ورسٹی، جارج واشنگٹن یونی ورسٹی، جارج میسن یونی ورسٹی، یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا، آیرازونا اسٹیٹ یونی ورسٹی، نیشنل اینڈو منٹ فار ڈیمو کریسی اور کارنیگی اینڈمنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں بلوچستان، انسانی حقوق، آزادی صحافت، امریکا پاکستان تعلقات، مذہبی انتہا پسندی اور جمہوریت کے موضوعا ت پرخطاب کیا ہے۔ ملک سراج بلوچستان کےسرحدی گاوں پنجگور میں پیدا ہوئے اور بنیادی تعلیم بھی وہاں سےحاصل کی۔وہ پہلے بلوچ صحافی ہیں جن کوساوتھ ایشیا فاونڈیشن کی جانب سے مدن جیت سنگھمیڈیا فیلو شپ،امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سےہیوبرٹ ہمفری فیلو شپ ،نیشنل اینڈو منٹ فار ڈیموکریسی کی جانب سے ریگن فیسل ڈیمو کریسی فیلو شپ اور ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے ہیلمن ہیمٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment